پاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
ماسکو، 10 جون (اسپوتنک/یواین آئی) افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کو کہا کہ پاکستانی فورسز نے تین افغان صوبوں میں فضائی حملے کیے، جس میں 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوئے۔
مسٹر ذبیح اللہ نے ایکس پر لکھا، "گزشتہ رات، پاکستانی فوج نے ایک بار پھر افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کنار، خوست اور پکتیکا صوبوں میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔ ان حملوں میں 11 بچے، ایک خاتون اور ایک بزرگ شخص ہلاک، جب کہ 14 دیگر خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ ہم اس انسانیت سوز جرم اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"