Jadid Khabar

ترنمول کانگریس کی ہار پر جشن نہیں، یہ جمہوریت میں 'ووٹ چوری' کا معاملہ ہے: راہل

Thumb

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی ہار پر جشن منا کر غلط کر رہے ہیں، کیونکہ یہ ہار 'ووٹ چوری' کا نتیجہ ہے اور جمہوریت کے لیے سب سے خطرناک صورتحال ہے۔

مسٹر گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ کانگریس کے اندر اور باہر کچھ لوگ ٹی ایم سی کی ہار پر خوشی منا رہے ہیں، لیکن انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ آسام اور مغربی بنگال کے مینڈیٹ میں 'چوری' ہوئی ہے اور یہ چوری بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جمہوریت کو کمزور کرنے کے مشن کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت سطحی سیاست کرنے کا نہیں ہے اور ٹی ایم سی کی اس ہار کو ایک پارٹی بمقابلہ دوسری پارٹی کے نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

کانگریس لیڈر نے کہا، "یہ کسی ایک پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ملک کا معاملہ ہے۔"