Jadid Khabar

آسام میں بی جے پی کی تیسری بار حکومت تقریباً یقینی

Thumb

گوہاٹی، 4 مئی (یو این آئی)  آسام اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے دوران اب تک سامنے آنے والے رجحانات سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاست میں تیسری بار حکومت بنانا تقریباً یقینی دکھائی دے رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 126 رکنی اسمبلی میں بی جے پی 79 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ اس کی اہم حریف کانگریس صرف 25 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ دیگر جماعتوں میں بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ ایک نشست جیت چکی ہے اور 9 نشستوں پر آگے ہے، جب کہ آسام گن پریشد (اے جی پی) نے 8 نشستوں پر سبقت بنائی ہے۔

اسی طرح آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اور رائجور دل 2، 2 نشستوں پر آگے ہیں۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی مضبوط پوزیشن میں ہے اور ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے کی طرف بڑھ رہی ہے