Jadid Khabar

دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے کسانوں کے مسائل اٹھائے

Thumb

بھوپال، یکم مئی (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج جمعہ کے روز بھوپال میں واقع وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے ملاقات کی اور کسانوں سے متعلق مختلف مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر گیہوں کی خریداری کے دوران کسانوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کی درخواست کی۔ 
اس دوران دگ وجے سنگھ نے 18 مئی سے 28 مئی کے درمیان اپنے آبائی علاقے راگھوگڑھ کے گاؤں بھینسانہ میں منعقد ہونے والے 151 کنڈی شری رام مہایگیہ میں شرکت کے لیے وزیر اعلیٰ کو دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب کے سرپرست وہ خود اور ان کا خاندان ہیں۔