Jadid Khabar

ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ

Thumb

واشنگٹن، یکم مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران تیل سے پیسہ نہیں کما پا رہا، ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی۔ 
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، گزشتہ جون کے حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت تباہ کر دی ہم نے ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں اب ایران بہت بری حالت میں ہے اور ان کے لیڈرز کو ختم ہو گئے ہم نہیں جانتے کہ ایران پر کون حکومت کرتا ہے۔  
انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت تباہ ہو رہی ہے ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور وہ اپنا تیل نہیں بیچ سکتا، امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران تیل سے پیسہ نہیں کما پا رہا، ایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گر جائیں گی، میں صرف اتنا بتا سکتا ہوں ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےچین ہے ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔  
امریکی صدر نے کہا کہ مجھے فیفا ورلڈکپ میں ایران کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں لیکن میرے خیال میں ہمیں ایران کو امریکا میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے یہ فیفا پر منحصر ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرتاہے یا نہیں۔