Jadid Khabar

ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں:اقوام متحدہ

Thumb

اقوام متحدہ، 22 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی طرف سے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے،  اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے کل بروز منگل  جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹیرس نے کہا ہے کہ"یہ قدم، کشیدگی میں کمی اور ایران۔امریکہ باہمی سفارتکاری و بحالی  اعتماد کے لئے سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے"۔ دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام فریقین کو جنگ بندی کو کمزور کرنے والی کاروائیوں سے گریز کی اور 'کسی پائیدار حل تک پہنچنے کے لئے' تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔ 
انہوں نے کہا  ہےکہ گوٹیرس، پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو جاری گفت و شنید میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ  یہ سفارتی کوششیں تنازعے کے "جامع اور دیرپا حل" کے لیے درکار شرائط کی تشکیل میں مدد کریں گی۔ یہ بیان ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے جاری کردہ اور  جنگ بندی دورانیے میں توسیع   پر مبنی، بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ 
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل  سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " ایران حکومت کے سنگین  داخلی انتشار کی بنیاد پر  کہ جو کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وساطت سے ہم سے ایران پر حملے کو فی الحال روکے رکھنے کی  درخواست  کی گئی ہے۔ اس التوا کا مقصد  ایران کے سربراہان اور نمائندوں کو  ایک متفقہ تجویز تک پہنچنے کے لئے مہلت دینا ہے"۔ ٹرپ نے یہ  اعلان ، نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت  امریکی وفد کی بروز  منگل اسلام آباد روانگی سے قبل کیا اور اس کے بعد  دورہ مؤخر ہوگیا تھا۔
 یہ مذاکرات رواں مہینے کے آغاز میں  پاکستان میں منعقدہ   اور غیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکراتی دور کا دوسرا مرحلہ  تھے ۔ اس ماہ کے شروع میں اعلان کی گئی  جنگ بندی  کی مہلت بھی  بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔