جے پور، 09 اپریل (یو این آئی): سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بی جے پی حکومت پر چمبل ریور فرنٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ سیاحت کا بڑا مرکز بن سکتا تھا لیکن سیاسی بغض کی وجہ سے اسے تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ، کیا سابرمتی سے بہتر ہونا ہی چمبل ریور فرنٹ کا گناہ ہے؟ انہوں نے بی جے پی پر سیاسی انتقام میں ریاست کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا۔