Jadid Khabar

کیرالہ اسمبلی انتخابات میں یو ڈی ایف جیتے گا: گہلوت

Thumb

جے پور، 3 اپریل (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے دعویٰ کیا ہے کہ کیرالہ اسمبلی انتخابات میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) اچھی پوزیشن میں ہے اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔
کیرالہ کے دورے سے واپس آئے مسٹر گہلوت نے جمعہ کو ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تریویندرم میں پوزیشن اچھی ہے اور  یو ڈی ایف انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں اچھا ماحول ہے اور لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ وہاں وزیر اعلیٰ کے خلاف حکومت مخالف لہر ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ پانچ سال پہلے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ یہ بھی ایک ایشو بنا ہوا ہے اور اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ الیکشن یک طرفہ ہوگا۔