Jadid Khabar

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری: 5 روز میں 181 بچے سمیت 1045 افراد شہید

Thumb

تہران،5 مارچ  (یو این آئی) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی فضائی بمباری کے ابتدائی پانچ دنوں میں 1,000 سے زائد عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔ 
 امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی فضائی بمباری کے ابتدائی پانچ دنوں میں 1097 عام شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں دس سال سے کم عمر کے 181 بچے بھی شامل ہیں۔ 
حقوقِ انسانی کی تنظیم نے بتایا کہ ہفتے کی صبح شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 1,097 شہریوں کی ہلاکت اور 5,000 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جمع کی جاچکی ہیں۔ 
یہ جنگ ہفتے کو بڑے پیمانے پر کیے گئے ان فضائی حملوں سے شروع ہوئی تھی جن میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت دیگر فوجی اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مزید 880 اموات کی تصدیق اور درجہ بندی کا عمل جاری ہے۔ 
اگرچہ 'ٹائم' میگزین نے ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں کی ہے، تاہم اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 108 سے 181 کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔