Jadid Khabar

نتیش کمار اور پانچ دیگر این ڈی اے امیدواروں نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیا

Thumb

پٹنہ، 5 مارچ (یو این آئی): بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سمیت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے پانچ امیدواروں نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات داخل کیے۔ 

این ڈی اے کی طرف سے جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، موجودہ راجیہ سبھا رکن رام ناتھ ٹھاکر، بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین، شیو کمار اور راشٹریہ لوک مورچہ کے قومی صدر اپیندر کشواہا نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے۔ 


وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر این ڈی اے امیدوار مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ بہار اسمبلی پہنچے، جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کی۔ 


واضح رہے کہ بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ نشستیں خالی ہو رہی ہیں۔ ان میں سے دو نشستیں جنتا دل یونائیٹڈ اور دو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ہیں جبکہ ایک نشست نیشنل پیپلز فرنٹ کی ہے۔ مرکزی وزیر رام ناتھ ٹھاکر اور راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش جنتا دل یونائیٹڈ کے موجودہ اراکین ہیں جبکہ امریندر دھاری سنگھ اور پریم چند گپتا آر جے ڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیشنل پیپلز فرنٹ کے صدر اپیندر کشواہا بھی موجودہ رکن ہیں جن کی مدتِ کار اپریل میں مکمل ہو جائے گی۔ 


ان پانچوں اراکین کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے جس کے باعث ان نشستوں پر راجیہ سبھا کے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔