واشنگٹن، 20 فروری (یو این آئی) واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس غیرمسلح ہو جائے گی اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ جانتے ہیں ، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو تلاش کرنے اور واپس کرنے کا کریڈٹ آپ کو [حماس] کو دینا ہوگا۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے 60 روز میں غیر مسلح ہونے کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔
حماس کے سینئر رہنما کا اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔
رپورٹس کے مطابق حماس کا مؤقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔