Jadid Khabar

مودی حکومت نے انڈیا اے آئی سمٹ کو تماشہ بنا دیا: راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر کے اسے تماشہ بنا رہی ہے۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کرکے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا ہے اور بالآخر اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ "ہندوستان کے ٹیلنٹ اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، اے آئی سمٹ کو بے ہنگم رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی ڈیٹا کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔"