Jadid Khabar

صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے رویے کو ملک کبھی معاف نہیں کرے گا: رجیجو

Thumb

نئی دہلی، 28 جنوری (یواین آئی) پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بدھ کے روز بجٹ اجلاس کے پہلے دن جب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کر رہی تھیں، تو اپوزیشن ارکان کا رویہ شرمناک تھا اور ملک کانگریس اور اس کے اتحادی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا۔
مسٹر رجیجو نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اپوزیشن جماعتوں نے وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کا خطاب میں ذکر کرنے اور اس گیت کے تخلیق کار  بنکم چندر چٹرجی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بات کی جارہی تھی اس وقت اپوزیشن کے ارکان ہنگامہ کررہے تھے۔ اسی طرح خطاب میں گروتیغ بہادر کے  350 ویں یوم شہادت کا ذکر آیا اور صدر نے  خطاب میں گروتیغ بہادر کی عظیم قربانی کا ذکر کیا تو  اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح جب بابا بھیم راؤ امبیڈکر کا 150 واں یوم پیدائش، بنکم چندر چٹرجی، سردار پٹیل کی 150 ویں سالگرہ، بھارت رتن بھوپندر ہزاریکا کی صدسالہ تقریب کا ذکر آیا، برسا منڈا کی بات آئی، تو اپوزیشن ارکان نے اس پر ہنگامہ برپا کردیا، جو نہایت افسوسناک ہے۔
سٹررجیجو نے کہا، ''معروف شخصیات کے ناموں کے ذکر پر اپوزیشن ارکان نے جس طرح ہنگامہ کیا اور ان کا نام آتے ہی نعرے لگاکر ان  کی توہین کی… مجھے لگتا ہے کہ ملک انہیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا۔''
دریں اثنا، بی جے پی کے سابق صدر جے پی نڈا نے بھی اس کی مذمت کی اور کہا، ''آج پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے آغاز پرمحترمہ مرمو کے خطاب کے دوران جس طرح کانگریس پارٹی کے رہنماوں اور اپوزیشن نے عادتاً پارلیمانی وقار کو پامال کیا، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ وندے ماترم، بنکم بابو اور مغربی بنگال کی زمین سے کانگریس اور انڈیا اتحاد کو اتنی نفرت کیوں ہے؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ ترنمول کانگریس بھی اپوزیشن کے ہنگامے میں شریک تھی۔''