Jadid Khabar

ٹرمپ نے خود کو 'وینزوئیلا کا قائم مقام صدر' قرار دے دیا

Thumb

واشنگٹن، 12 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزوئیلا پر فوجی حملے کے بعد خود کو اس ملک کا قائم مقام صدر بھی قرار دے دیا ہے۔ 
وینزوئیلا پر فوجی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو وینزوئیلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا ہے۔ 
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ''وینزوئیلا کا قائم مقام صدر'' کا درجہ دیتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھانے کی تاریخ کے بجائے صرف جنوری 2026 لکھا ہے۔ 
امریکی صدر نے اس پوسٹ میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنے امریکہ کے 45 ویں اور 45 ویں صدر کے طور پر بھی ذکر کیا ہے۔ 
ٹرمپ کی یہ تصویر ان کے ان حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی ہے کہ جن میں انہوں نے کہا کہ امریکہ وینزوئیلا کی قیادت کے ساتھ "واقعی اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔" 
انہوں نے کہا کہ ہم 'وینزوئیلا کی قیادت' کے ساتھ واقعی اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں، اور ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے کام کرتا ہے۔" 
واضح رہے کہ امریکی فوج نے تین جنوری کو علی الصباح وینزوئیلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو سیف ہاؤس سے گرفتار کر لیا جن پر اس وقت امریکہ میں مقدمہ چل رہا ہے جب کہ 
وینزوئیلا پر حملے کے اگلے روز امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ وینزوئیلا کا نظام امریکہ چلائے گا۔ تاہم اگلے روز یہ بھی وضاحت سامنے آئی تھی کہ امریکا وینزویلا پر قبضہ کرنا نہیں چاہتا۔