Jadid Khabar

جے شنکر نے مودی کا تعزیتی خط طارق رحمان کوسونپا

Thumb

ڈھاکہ، 31 دسمبر (یو این آئی) جب  بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں ملک کی ایک اہم سیاسی شخصیت کو آخری بار الوداع  کہنے کی تیاری کی جارہی تھی  اسی دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان سے ملاقات کی اور ذاتی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک تعزیتی خط سونپا، جس میں غمزدہ خاندان سے ہندوستان کی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ 


جے شنکر منگل کی صبح خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد،ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں تھے۔ 
تین بار کی  سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی  طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی  چیئرپرسن کا زیادہ عمرکی وجہ سے ہونے  بیماری کے بعد صبح 6 بجے کے قریب ایور کیئر اسپتال میں انتقال ہوگیاتھا۔ 
ان کے انتقال  سے بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ کے ایک طویل اور بااثر باب کا خاتمہ ہو گیا۔ بدھ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد قومی پرچم میں لپٹی سابق وزیر اعظم  بیگم خالدہ ضیاء کی میت کو سخت حفاظتی بندوبست میں ڈھاکہ کے ضیاء باغ کی طرف منتقل کیا گیا۔ اپنے شوہر جنرل ضیاء الرحمان کی قبرکے  پہلومیں انکی تدفین عمل میں ، جنہوں نے شیخ مجیب کے قتل کے بعد ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ جب جنازہ گزررہاتھا تو  بڑے ہجوم کو راستے میں  قطار میں کھڑا دیکھا جا سکتا تھا۔ 
 بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما اور کارکن شہر کے ساتھ ساتھ فینی، برہمن باڑیا، میمن سنگھ، کومیلا، غازی پور، منشی گنج اور نارائن گنج سمیت اضلاع سے بھی لوگ صبح 7 بجے کے قریب جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ 


حامیوں، پارٹی کارکنوں اور خیر خواہوں نے خاموشی کے ساتھ ایک ایسے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے بنگلہ دیش کی سیاست کا حصہ تھیں ۔ ملک کے ہنگامہ خیز سیاسی منظر نامے میں لمبے عرصے تک موجود رہنے والی بیگم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد منگل کی صبح انتقال کر گئ تھیں ۔ 
موجودہ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں 1945 میں پیدا ہونے والی بیگم ضیا گزشتہ اگست میں 80 برس کی ہو گئی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے طارق رحمان اور عرفات رحمان ہیں ۔ طارق رحمان  اس ماہ کے شروع میں کرسمس کے دن برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔ 
ان کی واپسی فروری 2026 کے قومی انتخابات کی تیاریوں کے ساتھ ہوئی اورانھوں نے زندگی کے آخری لمحات میں اپنی والدہ کےتیمارداری۔ مانک میا ایونیو میں نماز جنازہ کے بعد بیگم خالدہ ضیاء کو ان کے شوہر اور بی این پی کی بانی شخصیت اور سابق سربراہ مملکت مرحوم جنرل ضیاء الرحمن کے پہلو میں دفن کیاگیا ۔