Jadid Khabar

دہلی ہوائی اڈے پر 150 پروازیں منسوخ، 200 سے زیادہ تاخیر کا شکار

Thumb

نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح تقریباً 150 پروازیں منسوخ اور 200 سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔
دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق، دیگر شہروں سے دہلی پہنچنے والی کم از کم 75 پروازیں اور دہلی سے روانہ ہونے والی تقریباً اتنی ہی پروازیں صبح 8:30 بجے تک منسوخ کر دی گئیں۔ مزید برآں، 200 سے زائد پروازیں، آمد اور روانگی دونوں میں تاخیر کی اطلاع ملی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 2:30 بجے کے بعد ایئرپورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر سے کم ہو کر 50 میٹر رہ گئی۔ اس میں صبح 9:30 بجے کے بعد بہتری کی امید ہے۔
دہلی ہوائی اڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ صبح 3:00 بجے سے کیٹ-3  طریقہ کار کے تحت فلائٹ آپریشن  شروع کردیا گیا ہے ، جو اب بھی جاری ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس دوران صرف کیٹ-3 سے لیس طیارے اور تربیت یافتہ پائلٹ ہی لینڈ یا ٹیک آف کر سکتے ہیں۔