Jadid Khabar

بہار اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعظم مودی ساتوے آسمان پر

Thumb

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں پارٹی کی زبردست کامیابی پر بی جے پی کی حریف پارٹی کانگریس پر سخت حملہ کیا، اسے اپنے اتحادی شراکت داروں پر بوجھ قرار دیا اور پیشن گوئی کی کہ بڑھتی ہوئی اندرونی بے چینی کی وجہ سے یہ تقسیم ہو جائے گی۔

بہار میں این ڈی اے کی زبردست جیت کے بعد دہلی میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ویر اعظم  مودی نے کہا کہ کانگریس 2024 کے بعد سے  چھ ریاستوں میں ایک بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ان چھ ریاستوں سے میں  100 سیٹیں نہیں جیت پائی یے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ"آج، کانگریس ایم ایم سی بن چکی ہے  یعنی ’ مسلم لیگ ماؤسٹ کانگریس‘ اور اب کانگریس کا پورا ایجنڈا اسی کے گرد گھومتا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کے اندر بھی، ایک الگ دھڑا ابھر رہا ہے جو اس منفی سیاست سے ناخوش ہے۔ میرا خیال ہے کہ کانگریس میں ایک اور بڑی پھوٹ ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ کانگریس تقسیم کی سیاست کی کر رہی ہے، اس کے پاس ملک کے لیے کوئی مثبت نظریہ نہیں ہے، اور وہ ملک کے دشمنوں کے ایجنڈے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ یہاں تک کہ کانگریس کے اتحادی بھی یہ سمجھنے لگے ہیں کہ کانگریس اپنی منفی سیاست میں سب کو ڈبو رہی ہے، اسی لیے بہار کے انتخابات کے دوران میں نے کہا تھا کہ کانگریس کا 'نامدار' تالاب میں ڈبو کر بہار کے انتخابات میں خود کو اور دوسروں کو ڈبونے کی مشق کر رہا ہے۔