Jadid Khabar

ٹرمپ نے کئی ریاستوں میں 400 نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا

Thumb

شکاگو، 6 اکتوبر (یواین آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم میں کمی کی پالیسی کے تحت الینوائے، اوریگون اور دیگر امریکی ریاستوں میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کوتعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے یہ معلومات فراہم کیں۔ٹرمپ نے کئی ریاستوں میں 400 نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دیا
شکاگو، 6 اکتوبر (یواین آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرائم میں کمی کی پالیسی کے تحت الینوائے، اوریگون اور دیگر امریکی ریاستوں میں ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کوتعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے یہ معلومات فراہم کیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مسٹر پرٹزکر نے کہا، "آج شام، صدر ٹرمپ ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 ارکان کو الینوائے، اوریگون اور امریکہ کے دیگر مقامات پر تعینات کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس فیصلے کے لئے کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ گورنر نے اس تعیناتی کو ایک مداخلت قرار دیا اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے اس فیصلے کے لئے کسی بھی قسم کی حمایت کو فوری طور پرواپس لینے کی اپیل کی۔ مسٹر ٹرمپ نے اس سے پہلے شکاگو، الینوائے کوان شہروں میں سے ایک قراردیاتھا، جہاں وہ جرائم کو کم کرنے کے لیے نیشنل گارڈ کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ بعد ازاں امریکی سرحد سے منسلک فورسز وہاں پہنچ گئیں۔ 