نئی دہلی، 6 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے گزشتہ رات جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں آتشزدگی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ مقامی انتظامیہ مریضوں کی حفاظت، علاج اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ مقامی انتظامیہ مریضوں کی حفاظت، علاج اور متاثرہ لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔
راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں اتوار کی دیر رات آگ لگنے سے چھ مریضوں کی موت ہوگئی، جبکہ تین سے چار مریض زخمی ہوگئے۔