Jadid Khabar

بہار اسمبلی انتخابات 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے، ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی

Thumb

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یواین آئی) بہار میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں  6 اور 11 نومبر کو ہوں گے- ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ 
ریاست کی 243 رکنی اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا نوٹیفکیشن 10 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور 17 اکتوبر تک نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 اکتوبر کو ہوگی، اور 20 اکتوبر تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ 
11 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن 13 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اکتوبر کو ہوگی اور 23 اکتوبر تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انتخابی عمل 16 نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔ اس انتخاب میں ریاست کے کل 74.2 کروڑ ووٹر 90,712 پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ کمیشن نے انتخابی انتظامات کو منظم کرنے کے لیے 850,000 اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ پریس کانفرنس میں الیکشن کمشنر ڈاکٹر وویک جوشی اور سکھبیر سنگھ سندھو سمیت کمیشن کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔