بیروت، 21 ستمبر (یو این آئی) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ لبنان کے جنوبی حصے میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے سے 5 شہری جام شہادت نوش کرگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے ایک رکن بھی جام شہادت نوش کرگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے 3 بچے امریکی شہری تھے جبکہ حملے میں انکی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی ہیں۔
اسرائیلی حملے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے لبنان کی حکومت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملہ لبنانی شہریوں کے خلاف جرم ہے، لبنانی وزیرِاعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک نیا قتل عام شروع کردیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملے کے دوران ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔