کانپور:3 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اگلے دو سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی ) میں انڈسٹری-اکیڈمی انگیجمنٹ پروگرام 'سمنوئے' سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور کی اپنی ایک شاندار تاریخ ہے۔ اگلے سال تک کانپور ریاست کے لوگوں کو ایک نیا میڈٹیک سنٹر فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا، "گزشتہ 11 سالوں میں آپ نے بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا ہے۔ آج یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ اگلے دو سالوں میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام انڈسٹری اور اکیڈمی کے درمیان پل کا کام کرے گا۔ ریاستی حکومت اسٹارٹ اپس اور نئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ریاست اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پروگرام میں وزیر راکیش سچن، آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر منیندرا اگروال اور دیگر معززین موجود تھے۔