Jadid Khabar

کانگریس لیڈروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر مہذب: گہلوت

Thumb

جے پور،  4 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بہار انتخابات سے قبل کانگریس لیڈروں کے ساتھ الیکشن کمیشن کے سلوک کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کس سمت جا ئے گا،  یہ اس کا نمونہ ہے۔
مسٹر گہلوت نے جمعہ کو اس بارے میں میڈیا کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ملک  کس سمت جا رہا ہے اور کس سمت  جائے گا ، یہ اس کا نمونہ ہے جو سلوک  کانگریس لیڈروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں آزادی کے بعد تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے لوگ جو وہاں تھے، چاہے وہ چیئرمین یا ممبر تھے، یا جو بھی سلوک  کیا گیا جس نے بھی کیا ہے میں سمجھتا ہوں وہ بہت ان فارچونیٹ ہے۔ میں نے کبھی سنا ہی  نہیں سنا، ہم  لوگ بھی کئی بار  گئے ہیں، ہم نے ماضی میں بھی ایسی بہت سی باتیں کہی ہوں گی، ممکن ہے کہ چیئرمین، ای سی آئی کے چیئرمین یا ممبر  کو اچھا نہیں لگا ہوگا، تب بھی ان کا سلوک شائستہ ہوتا  تھا۔ کسی بھی شہری، ملک کے ووٹر، کسی سیاسی پارٹی کے رہنما کے لیے، یہ ان کا فرض ہے، یہ ایک بہت بڑا فرض ہے،  الیکشن کمیشن آف  انڈیا کسے کہتے ہیں جس کے اوپر پورا انتخاب منحصر ہوتا ہے بہت بڑا ادارہ ہے، ایک بہت ہی معتبر ادارہ ہے، جو کچھ بھی ہم کل اور پرسوں اس کے بارے میں سن رہے ہیں، جو رویہ دکھایا گیا ہے،  میں سمجھتا ہوں  وہ بہت ہی غیر مذہب ہے، میں سمجھ نہیں پارہا کہ میں  ان پر کن الفاظ میں تنقید کروں۔