Jadid Khabar

عالمی یوم آزادی صحافت: ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے: عمر عبداللہ

Thumb

سری نگر، 3 مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صحافیوں کی ہمت و عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا: ' ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے کرنی چاہیے'۔واضح  رہے کہ 3 مئی کو دنیا میں عالمی یوم آزادی صحافت کے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا میں میڈیا کی عوام کے تئیں خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس دن کی مناسبت سے 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: 'عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ہم طاقت کے سامنے سچ بولنے والے صحافیوں کی ہمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں'۔انہوں نے کہا: 'ایک آزاد پریس متحرک جمہوریت کی سنگ بنیاد ہے'۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: 'ہمیں اس کی حفاظت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ عمل میں کرنی چاہیے'۔