Jadid Khabar

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ’آگ‘ کا بھڑکنا جاری

Thumb

نئی دہلی ، 23 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں  بڑھتے رہنے کے باعث ہفتہ کو مسلسل چوتھے دن گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.12 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 115.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.27 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.84 روپے اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.98 روپے اور ڈیزل 110.98 روپے فی لیٹر ہے۔ رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ پٹرول 101.56 روپے اور ڈیزل 101.27 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.62 روپے فی لیٹر ہے۔

 

Ads