Jadid Khabar

بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گوا کا دورہ کریں گی

Thumb

پنجی، 23 اکتوبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی 28 اکتوبر کو گوا کا دورہ کریں گی۔
محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیا ’’28 اکتوبر کے اپنے پہلے گوا دورے کی تیاری کر تے  ہوئے میں تمام افراد ، تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ان کے تقسیم کے ایجنڈے کو شکست دینے کے لیے متحد ہوں۔ گوا کے لوگوں نے  گزشتہ 10 برسوں میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ہم سب مل کر گوگہا مما کے لیے ایک نئی صبح کا آغاز کریں گے جو  ایک نئی حکومت تشکیل دے گی جو واقعی گوا کے لوگوں کی حکومت ہوگی اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہوگی‘‘۔
خیال رہے ترنمول کانگریس اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کی تمام 40  نشستوں پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد گوا کے سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فلیریو کئی کانگریس لیڈروں کو پارٹی میں شامل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
مسٹر  فلیریو کو جمعہ کو ترنمول کانگریس کا قومی نائب صدر مقرر کیا گیا تھا۔

 

Ads