Jadid Khabar

اویسی کی ریلی میں اجازت سے زیادہ بھیڑ جمع ہونے پر مقدمہ درج

Thumb

پریاگ راج:27ستمبر(یواین آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) صدر اسد الدین اویسی کی گذشتہ دنوں یہاں ہوئی ریلی میں اجازت سے زیادہ بھیڑجمع ہونے پر کنوینر کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اٹالا واقع مجیدیا اسلامیہ انٹر کالج میدان میں ہفتہ کو اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی ریلی منعقد کی گئی تھی۔ انتظامیہ نے ریلی کے لئے 100لوگوں کی اجازت دی تھی لیکن میدان پر اس سے کئی گنا زیادہ بھیڑ اکٹھا ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے ویڈیو ریکارڈن دیکھنے کے بعد پروگرام کے کنوینر شاہ عالم اور دیگر افراد کے خلاف کریلی تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔

 

Ads