Jadid Khabar

ٹرمپ کا یوٹیوب اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل

Thumb


واشنگٹن ، 13 جنوری (یواین آئی) ویڈیو اپ لوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کردیا۔یوٹیوب نے چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹادیا ہے جس کے بارے میں کہا گیاہے کہ اس سے اس کی (یوٹیوب) کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔یوٹیوب نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ پالیسی کی خلاف ورزیوں اور پورے معاملے پر نظر ثانی کے بعد مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کردہ نئے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے ،تاہم یہ پہلا موقع ہے اس لئے ان کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مسٹرٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تاہم فیس بک ، انسٹاگرام ، اسنیپ چیٹ ، ٹویچ ، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسٹر ٹرمپ کے اکاؤنٹ مستقل یا غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیے گئے ہیں ۔

 

Ads