کھٹمنڈو، 8 جولائی (یو این آئی) شمالی نیپال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد منگل کی صبح کم از کم 18 افراد لاپتہ ہوگئے۔
رسووا ضلع کے پولیس انسپکٹر کرشنا دھیتال نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ راسووا گڑھی بارڈر پوائنٹ پر سیلاب آنے سے کم از کم 18 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ان میں سے زیادہ تر افراد سرحد کے قریب ایک خشک بندرگاہ پر کام کر رہے تھے۔" انہوں نے کہا کہ سرحدی مقام پر ایک پل بہہ گیا اور ڈرائی پورٹ پر کھڑی کئی الیکٹرک گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔