سٹی آف منیلا، 24 جون (یو این آئی) فلپائنی جزائر کے مشرق میں منگل کو رات ایک بجکر 58 منٹ پر 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، یہ بات جی ایف زید جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتائی۔
زلزلے کا مرکز10کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، ابتدائی طور پر 7.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 129.83 ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا۔