Jadid Khabar

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا ایک ہی طریقہ، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن: راہل گاندھی

Thumb

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر قابو پانے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی اب واحد حل ہے۔ راہل گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عدالتی نظام کے تحت غریبوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کرکے اس وبا کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی واحد طریقہ ہے۔‘‘ حکومت کی بے عملی کی وجہ سے بہت سارے بے گناہ افراد مارے جا رہے ہیں‘‘۔
کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں حکومت کی پالیسی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا ’’کووڈ۔ 19 وائرس کے متاثرین ملک میں 2 کروڑ سے زائد ہوچکے ہیں، ملک میں کورونا سے 219000 اموات ہوئیں، ایسے میں وزیر اعظم یعنی مودی جی کا نیا گھر، وزیر اعظم آفس، وزرا کے دفاتر، پارلیمنٹ بنانا کیا ضروری ہے، یا زندگی بچانے والی ادویات، آکسیجن، وینٹی لیٹر، اسپتال بیڈ دستیاب کرانا‘‘۔

 

Ads