Jadid Khabar

یوگی نے رمضان کی مبارکباد دی

Thumb

لکھنؤ، 13 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماہ مقدس رمضان کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان کے پاکیزہ ایام میں روزہ، انسانیت کی خدمت، مالک کی بندگی جیسے نیک کاموں سے مذہب، سیلف ڈسپلن، سنجیدگی، سادگی وغیرہ کو فروغ ملتا ہے۔ اس سے آپسی پیار اور بھائی چارے کا جذبہ عام ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش ہم آہنگی، بھائی چارے اور ثقافتی اتحاد کی مثال ہے۔ اسی وراثت اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام رمضان کے دوران گھر میں ہی رہ کر عبادت و ریاضت کریں۔ 

Ads