Jadid Khabar

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

Thumb

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 10 اپریل (یواین آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 13،47،10،324 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس قہر مسلسل جاری ہے، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کیسز والے تین ممالک میں شامل برازئل دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1،33،73،174 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور تین لاکھ 48 ہزار 718 مریض اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستا ن میں بھی کورونا کے کیسز تیز ی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ نئے کیسز کے معاملے میں دنیا میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 1،45،384 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ پانچ ہزار 926 ہوگئی ہے۔ وہیں اس عرصے کے دوران 77،567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1،19،90،859 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 67،023 بڑھ کر 10،46،631 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 794 مریضوں کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 1،68،436 ہوگئی ہے۔انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے، یہاں کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 98،202 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد روس میں تقریبا 45.72 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 100،554 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 43.80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،27،284 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اب تک تقریبا 37.45 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 33،454 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 37.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 113،579 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 33.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 76،328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 29.90 لاکھ ہوگئی ہے اور 78،295 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں تقریبا 25.28 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 57،427 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 25.04 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 65،283 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

Ads