Jadid Khabar

بنگلہ دیش میں 5 اپریل سے 7 روزہ لاک ڈاؤن

Thumb

ڈھاکہ، 3 اپریل (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثری میں حالیہ اضافے کے دوران، بنگلہ دیش کی حکومت کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات روزہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے جارہی ہے۔  جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد کے فوت ہونے کی اطلاع ملی، جس سے اموات کی تعداد 9155 ہوگئی ہے، جبکہ بدھ کے روز 5358 نئے متاثرین ریکارڈ کیے گئے تھے، جو پچھلے سال مارچ میں ملک میں وباء پھیلنے کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔ وزیر عوامی انتظامات فرہاد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران ہر دفتر اور عدالت کو بند کردیا جائے گا لیکن صنعتوں اور ملوں میں متبادل نظام کے تحت آپریشن جاری رہیں گے۔

 

Ads