Jadid Khabar

امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے 5.23 لاکھ سے زیادہ اموات

Thumb

واشنگٹن، 2 اپریل (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 5.23 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک اس سے 3.05 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 553084 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 30535374 ہوگئی ہے۔امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف کیلی فورنیا میں 59378 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ نیویارک میں اب تک 50375 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں کووڈ 19 سے 48495 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔ فلوریڈا میں 33494 افراد اس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ ایلی نوائس شہر میں 23601، مشی گن میں 17174، میساچوسیٹس میں 17217 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

 

Ads