Jadid Khabar

فرانس میں تین اپریل سے کورونا سے متعلق پابندیاں سخت ہوں گی

Thumb

 پیرس، یکم اپریل (یواین آئی) فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 3 اپریل سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلا ع دی۔مسٹر میکرون نے کہا“ فی الحال کورونا سے متعلق پابندیاں 19 محکموں میں نافذ ہیں، جنہیں اس سنیچر یعنی 3 اپریل سے چار ہفتوں کے لئے پورے ملک بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔ اس پابندیوں کے تحت فرانس میں اسکول کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے فرانس میں کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فرانس میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس وبا سے 95 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں دسمبر سے کورونا ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہو چکی ہے۔

 

Ads