Jadid Khabar

برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 3،650 افراد لقمہ اجل بن گئے

Thumb

برازیلیا، 27 مارچ (اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وجہ سے 3،650 مریضوں کی موت ہوگئی، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 307،112 ہوگئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران وائرس کے 84،245 نئے کیسز درج کیے گئے، جو بڑھ کر12404414 ہو چکے ہیں۔ اب تک اس ملک میں 1،08 کروڑسے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ برازیل کووڈ۔19 سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

 

Ads