Jadid Khabar

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل

Thumb

انقرہ،16جولائی(یو این آئی)ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے دو سال مکمل ہونے پر انقرہ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ان تقریبات میں ترک صدر طیب اردگان سمیت اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے شرکت کی۔پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج میں صدر اردگان کے مخالف گروہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں ٹینکوں، جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں سے کئی شہروں پر چڑھائی کی ۔بڑی تعداد میں ترک عوام نے سڑکوں پر نکل کر فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا تھا۔

Ads