Jadid Khabar

گندی سیاست سے پاکستان جیل میں تبدیل ہو گیا ہے : نواز شریف

Thumb

اسلام آباد، 16 جولائی ( یواین آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این ) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ گندی سیاست کی وجہ سے پاکستان ایک 'جیل' میں تبدیل ہو گیا ہے اور ملک کو بچانے کے لئے عوام کو ان کی پارٹی کو ووٹ دینے چاہئے ۔نواز شریف نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا ہے ''میرا پیغام گھروں، سڑکوں، دیہات تک پھیلا دو اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور ان کے ووٹوں کی بے عزتی کرنے والوں کو ایسا سبق سکھائے کہ وہ کبھی سر نہیں اٹھا سکیں''۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ یہ پیغام کب اور کہاں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے 25 جولائی کو تاریخی جشن منانے کے لیے لوگوں کو 'ووٹ کو عزت دو' کا جھنڈا لے کر نکلنے کا کہا۔2 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بیٹی مریم نواز کو عوام سے دور رکھنے کے لیے جیل میں ڈالا گیا لیکن وہ نہیں جانتے کہ جیلیں عوام سے رشتہ نہیں توڑ سکتیں اور نہ ہی کوئی آمر اس مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ۔اسی دوران پنجاب حکومت نے نوازشریف کی سیکیورٹی کے لیے 6 سینئر افسران اور مریم نواز کی سیکیورٹی کے لیے ایک خاتون اور 4 افسران مقرر کردیئے ۔نواز شریف کو بی کلاس جیل دی گئی تاہم مریم نواز عام بیرک میں ہیں، انہوں نے بی کلاس جیل کی سہولت لینے سے انکار کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ جیل میں نواز شریف کے پاس کھانا بنانے کے لیے الیکڑک ہیٹر موجود ہے ۔دوسری جانب حکام نے جیل کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے رینجرز اور ایلٹ فورس کمانڈوز تعینات کردیئے تاکہ جیل کے گرد ونواع میں نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے ۔

Ads