Jadid Khabar

ملک میں اناج کا وافر ذخیرہ ہے: شیوراج

Thumb

نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ نے جمعہ کے روز  کہا کہ ملک میں اناج اور دیگر غذائی اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مسٹر شیوراج  چوہان نے آج یہاں جائزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ ملک میں گیہوں، چاول، دال، تیل اور دیگر خورد ونوش کی اشیاء کا وافر ذخیرہ ہے اور بازار میں بھی مناسب دستیابی ہے۔ یہ جائزہ اجلاس پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج کی طرف سے پاکستان کے خلاف شروع  کی گئی کارروائی کے پیش نظر منعقد کیا گیا تھا۔
مرکزی وزیر زراعت نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اناج کے کل رقبہ میں 3.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس میں چاول اور مکئی  کی پیداوار میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی طرح خریف 2024 میں اناج کی کل پیداوار میں پچھلے سال 2023 کی خریف کی پیداوار کے مقابلے میں 6.81 فیصد اضافہ ہوا تھا، جس میں چاول، مکئی اور جوار وغیرہ جیسی فصلوں میں زیادہ پیداوار درج ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا، “ملک میں خوردنی تیل اور دالوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور سبزیوں کی فصلیں بھی بہتر حالت میں ہیں۔ نامساعد موسمی حالات کے باوجود ہماری غذائی   پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ربیع کا دوسرا تخمینہ بھی بہت امید افزا ہے۔
مسٹر شیوراج چوہان نے کہا کہ ملک کے کسانوں کے لیے یوریا، ڈی اے پی، این پی کے کے مناسب بندوبست کیے گئے ہیں۔ کھاد کا ذخیرہ  شروع ہو گیا ہے۔