Jadid Khabar

پاکستان اب اپنے وجود کے لئے جدوجہد کرتا نظر آئے گا:یوگی

Thumb

لکھنؤ:09مئی(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو دہشت گردوں کے مسئلے پر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس نے اتنی بڑی حماقت کی ہے کہ اب وہ اپنے وجود کے لئے جدوجہد کرتا نظر آئے گا۔ کیونکہ اس کا دہشت گردانہ چہرہ اب دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

مہارانا پرتاپ جینتی پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے مہارانا پرتاپ، چھتر پتی شیواجی مہاراج اور گرو گوند سمیت بہادر افراد کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
22 اپریل کو پہلگام میں ہندوستانی سیاحوں پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے ہر ہندوستانی کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کے عزم کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا ’وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں ہندوستانی مسلح افواج نے اس طرح کی اشتعال انگیزیوں کا سخت اور مناسب جواب دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، پاکستان اب خود کو عالمی سطح پر الگ تھلگ اور شدید طور پر کمزور پا رہا ہے۔


پاکستان کی دہشت گردی کی مسلسل سرپرستی کی مذمت کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ہندوستانی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گردوں کے جنازوں میں سینئر پاکستانی فوجی حکام اور سیاست دانوں کی شرکت حیران کن تھی۔انہوں نے کہا، "یہ نہ صرف پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کے تحفظ کو ثابت کرتا ہے بلکہ اس کی گہری ملی بھگت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور ہندوستانی مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہوں کے پھیلاؤ کے خلاف خبردار کیا اور لوگوں سے ہوشیار رہنے اور ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی۔یوگی نے کہا، "ہر ہندوستانی کو ہماری فوج کا ساتھ دینا چاہیے اور ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنی مرکزی قیادت کی رہنمائی میں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ہر حال میں فتح یاب ہوگا اور یوپی قوم کے محافظوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ تاریخ سے تحریک لیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہارانا پرتاپ جیسے جنگجوؤں کا یوم پیدائش ہمیں ہندوستان کی مزاحمت اور بہادری کی وراثت کی یاد دلاتی ہے۔