Jadid Khabar

ہولی سے قبل یوگی نے 1.86 کروڑ کنبوں کو دیا تحفہ

Thumb

لکھنؤ:12مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ اتھ نے ہولی سے ٹھیک پہلے بدھ  کو وزیر اعظم اجولا اسکیم کے تحت ریاست کے 1.86 کروڑ مستحق کنبوں کو گیس سلنڈر ریفل کے لئے 1890 کروڑ روپئے کی سبسڈی تقسیم کی ہے۔
وزیر اعلی نے اسکیم کا آغاز لوک بھون آڈیٹوریم میں بٹن دبا کر کیا۔ اس دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے سبھی اضلاع کےا نچارج وزراء نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے گیس کنکشن کے لیے رشوت دینا پڑتی تھی، اب یہ سہولت ملک کے 10 کروڑ خاندانوں کو مفت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہولی اور دیوالی پر گیس سلنڈر بھی مفت دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہولی اور رمضان ایک ساتھ ہیں، اس لیے تمام لوگوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اجولا اسکیم 2016 میں شروع کی گئی تھی جس کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ خاندانوں کو مفت ایل پی جی کنکشن ملے تھے۔ اتر پردیش میں تقریباً 2 کروڑ لوگوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2021 کے انتخابات میں ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اگر 2022 میں ہم حکومت بناتے ہیں تو ہولی اور دیوالی پر مفت گیس سلنڈر دیں گے۔ تب سے یہ اسکیم ہر سال چل رہی ہے تاکہ لوگ تہوار اور تقریبات اچھی طرح منا سکیں۔ اس بار ہولی اور رمضان دونوں ایک ساتھ ہیں، اس لیے سب کو اس کا فائدہ ملےگا۔
انہوں نے کہا کہ 2017 سے پہلے گیس کنکشن کے لیے 25 سے 30 ہزار روپے رشوت دینا پڑتی تھی اور تہواروں میں بھی سلنڈر دستیاب نہیں ہوتے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سکیم غریب ماؤں کو دھواں سے بچانے کے لیے شروع کی گئی ہے اور اس میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوپی میں 80 ہزار راشن ڈیلر 3 کروڑ 60 لاکھ راشن کارڈ ہولڈروں کے ذریعے 15 کروڑ لوگوں میں مفت راشن تقسیم کر رہے ہیں۔ 2017 میں ای پی او ایس مشینوں کے ذریعے راشن کی تقسیم میں شفافیت لائی گئی، جس سے بلیک مارکیٹنگ بند ہوئی۔ جب کووڈ کے دور میں لوگ مشکل میں تھے، تب سے لے کر اب تک مسلسل پانچ سال ہوچکے ہیں کہ ملک کے 80 کروڑ اور یوپی میں 15 کروڑ لوگوں کو ہر ماہ مفت راشن دیا جا رہا ہے۔