لا پاز، 11 مارچ (یو این آئی) بولیویا میں شدید بارش اور سیلاب سے 40 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور سات دیگر لاپتہ ہیں۔
شہری تحفظ کے نائب وزیر جوآن کارلوس کالویمونٹس نے خبردار کیا ہے کہ پیر کی صبح لا پاز شہر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 80 مکانات کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
حکام نے مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہونے والے محدود علاقے سے دور رہیں۔
سول پروٹیکشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اتوار تک، 163193 خاندان یاتو نقل مکانی کرگئے یا بے گھر ہوگئے، جن میں سے زیادہ تر تباہ شدہ گھر لا پاز ڈیپارٹمنٹ میں واقع ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نومبر میں بارش کا موسم شروع ہونے کے بعد سے اب تک 105 میونسپلٹیوں میں شدید بارش ہوئی ہے، جن میں سے 37 میونسپلٹیوں نے آفت زدہ حالت کا اعلان کیا ہے۔