انقرہ، 20 فروری (یو این آئی) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاقان فیدان نے کہا ہے کہ انقرہ غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کی تربیت میں بھی بامعنی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم بین الاقوامی اسٹیبلائزیشن فورس کو دستے فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ترکیہ کی جانب سے غزہ میں فوج بھیجنے کی واضح طور پر مخالفت کی ہے۔