Jadid Khabar

چاندنی چوک میں تاجرو ں سے 35کروڑ کا کالا دھن حاصل ہوا

  • 08 Dec 2018
Thumb

نئی دہلی،8دسمبر(ایجنسی)دہلی کے فصیل بند شہر میں تاجرو ں اور بڑے دکاندارو ںکے مالکان پر انکم ٹیکس محکمے کے افسران کئی مہینوں سے نظر رکھے ہوئے تھے اور بعد میں ان پر چھاپہ ما ر کر 35کروڑ سے زیادہ کا کالا دھن ضبط کیاگیا۔ ان میں سے زیادہ تر نوٹ دو ہزار روپے کے ہیں۔ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعہ کے دن چھاپے میں پانچ کروڑ روپیہ بینک لاکروں سے بھی حاصل ہوا۔ ابھی تک 50لاکر س توڑے گئے تاکہ کالے دھن کے بارے میں پتہ چل سکے۔

Ads