Jadid Khabar

سندھو بارڈر پر تحریک کے دوران کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

  • 27 Sep 2021
Thumb

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) بھارت بند کے دوران دارالحکومت دہلی-ہریانہ کی سندھو بارڈر پر پیر کے روز ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کا نام بگھیل رام (55) ہے ۔ وہ پنجاب کے جالندھر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر متوفی کی موت کی وجہ دل کا دورہ سمجھی جاتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔اس سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ تحریک میں شامل ایک کسان نے بتایا کہ بگھیل رام کئی مہینوں سے سندھو بارڈر پر دھرنے پر بیٹھا تھا۔ متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے بھارت بند تحریک کی کال صبح 6:00 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ملک بھر سے کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں ، احتجاج کی وجہ سے دہلی ، ہریانہ ، پنجاب ، بہار ، مغربی بنگال ، تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں ٹریفک کافی متاثر ہوا ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں ، ہریانہ کے گروگرام اور اتر پردیش کے غازی آباد اور نوئیڈا سے آنے والی گاڑیوں کو صبح سے سڑکوں پر طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ سے راہگیروں گاڑی چلانے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Ads