Jadid Khabar

بی جے پی کو نظریاتی مخالفین سے نفرت:تیجسوی

  • 18 Jul 2018

پٹنہ، 18 جولائی (یو این آئی) بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں کی طرف سے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کی پٹائی کئے جانے کے معاملے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے بی جے پی کا اصلی چہرہ ایک بار پھر ملک کے سامنے آ گیا ہے ۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ مسلمانوں، دلتوں، قبائلیوں کو پیٹتے -پیٹتے بھاجپائی اب بھگوادھاری 78 سالہ آریہ سماجی سوامی اگنی ویش جیسے سنتوں کو بھی پیٹنے لگی ہیں۔ یہ مذہب کی آڑ میں اپنی سیاست کا گندہ کھیل کھیلتے ہیں۔ انہیں نظریاتی مخالفین سے سخت نفرت ہے ۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ آخر جمہوریت اور ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔

Ads