Jadid Khabar

جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

  • 16 Jan 2021
Thumb

سری نگر، 16 جنوری (یو این آئی) جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی میڈیکل بورڈ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کررہے تھے اور ان کا الزام تھا کہ مذکورہ بورڈ رشوت لے کر جسمانی طور ناخیز ہونے کی جعلی اسناد ان لوگوں کو دے رہا ہے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔اس موقع پر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے حکمنامے کے باوجود بھی جسمانی طور ناخیز افراد کو نوکریوں میں اپنا کوٹا نہیں دیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا: ‘ایس ایس آر بی کے خلاف ہم احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ وہ عدالت عظمیٰ کے حکمنامے کے باوجود بھی نوکریوں میں ہمیں اپنا الگ کوٹا نہیں دے رہا ہے ’۔موصوف صدر نے کہا کہ ہمارا اولین مطالبہ یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کے اس حکمنامے پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ ان افراد کو جسمانی طور ناخیز ہونے کی جعلی اسناد دے رہا ہے جو اس کے مستحق نہیں ہیں۔ان کا الزام تھا کہ مذکورہ بورڈ کے ملازمین پیسہ کھاتے ہیں اور یہ اسناد صحت مند لوگوں کو دیتے ہیں جس سے مستحقین کی حق تلفی ہوجاتی ہے ۔

 

Ads