Jadid Khabar

برازیل میں کوروناوائرس کے 14,502 نئے کیسز

  • 23 Oct 2021
Thumb

برازیلیا ، 23 اکتوبر (یو این آئی/سپوتنک) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 14،502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے اس ملک میں  متاثرہ افراد کی تعداد 2،17،11،843 ہو گئی ہے۔برازیل کی وزارت صحت نے جمعہ کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 460 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔اب تک ملک میں دو کروڑ آٹھ لاکھ سے زیادہ لوگ اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔اس سے ایک دن قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 16،853 نئے کیسز اور 451 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

Ads