Jadid Khabar

امریکہ میں جاسوسی کے الزام میں روسی خاتون گرفتار

  • 17 Jul 2018

واشنگٹن، 17 جولائی (رائٹر) امریکہ میں رہنے والی ایک 29 سالہ روسی خاتون کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ماریا بوٹینا نامی یہ عورت امریکی شہریوں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے روسی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور سیاسی گروپوں میں مداخلت کرکے سازش رچنے کے الزامات ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔امریکی یونیورسٹی کی طالبہ ماریا بوٹینا بندوق رکھنے کے حقوق (گن رائٹس) کی وکالت کرنے والی ایک روسی تنظیم کی بانی بھی ہے . ماریا پر روسی مرکزی بینک کے ایک اعلی افسر کی ہدایت پر کام کرنے کے الزامات ہیں۔

Ads